اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ سڑکیں بن رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان میں 33 سو کلو میٹر سڑکیں بنا رہی ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا کام گزشتہ 15 سالوں سے 3 گنا زیادہ بنتا ہے۔
بلوچستان ۔ موجودہ حکومت بلوچستان میں ۳۳۰۰ کلومیٹر سڑکیں بنا رہی ہے جو گزشتہ ۱۵ سالوں سے تین گنا زیادہ بنتا ہے ۔قومی خزانے سے اہم ترین شاہراہ کراچی کوئٹہ چمن کچلاک خضدار کے پہلے سیکشن پر اس ماہ کام کا آغاز ہو جائے گا ۔ دوسرا سیکشن پروکیورمینٹ اور دو سیکشن فیزیبلٹی اسٹیج پر ہے۔ pic.twitter.com/Z2dM2CF1DQ
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 28, 2021
انہوں نے کہا کہ قومی خزانے سے اہم ترین شاہراہ کراچی کوئٹہ چمن کچلاک خضدار کے پہلے سیکشن پر اس ماہ کام ک آغاز ہو جائے گا، دوسرا سیکشن پروکیورمنٹ اور مزید 2 سیکشنز فزیبلٹی اسٹیج پر ہیں۔