تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

‘عمران خان حکومت چھوڑ دیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے’

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہم کسی کے غلام نہیں ہیں وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گےسمجھوتہ نہیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے مرادسعید نے کہا کہ پاکستان کامقدمہ ہرقیمت پر لڑیں گے ملک کیلئےہرقسم کی لڑائی کیلئےتیار ہیں عمران خان کے مخالفین کرپٹ، کیس ختم ہو چکا آصف زرداری اور نوازشریف کی مجبوریاں ہیں کپتان کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا سب سے بڑا مطالبہ ہی یہ تھاکہ ہمیں این آراودےدی اپوزیشن تو یہ چاہتی ہےکہ ان کے کیسز ختم کردیں ہمیں نہ پکڑیں ان کا صرف ایک ہی مقصد ہےکسی طرح نیب کو بند کر دیں، اپوزیشن بیرونی فنڈنگ سے تحریک عدم اعتماد لارہی ہے ان کو بیرون ممالک سےفنڈنگ ہورہی ہے۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلامی ممالک کو متحدکرنےجا رہا ہے اسلامی ممالک کو متحد کرنےسےکچھ لوگوں کوتکلیف ہورہی ہے 22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کے وزرائےخارجہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور فضل الرحمان اجلاس والےدن لانگ مارچ کرکےکیاپیغام دیناچاہتےہیں یہ تو اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کامقدمہ لےکرگئے عمران خان کی آواز پر ہی اسلاموفوبیا کیخلاف قراردادمنظور کی گئی لیکن شہبازشریف کہتےہیں ایبسلوٹلی ناٹ کہنےکی کیاضرورت تھی ہمیں شہید کیا جا رہا تھا کسی اور جنگ میں شراکت دار کیوں بنیں، عمران خان ملک کی خودداری پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

Comments