جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چمن : دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

چمن : بلوچستان کے علاقے چمن میں دس سالہ لڑکے کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ کر اسے قتل کردیا گیا، شبہ پر حراست میں لیے گئے2ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں10سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہےواردات کے شبے میں گرفتار کیے گئے2ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

س حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بچے کے ساتھ بد فعلی کی اور اس کو قتل کرنے کے بعد لاش درخت سےلٹکا دی تھی۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک ملزم20سال کا جبکہ دوسرے کی عمر22سال ہے، ملزمان نے بچے کو قتل کرکے معاملے کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی۔

ملزمان کا اعترافی بیان میں کہنا ہے کہ انہیں ڈرتھا کہ بچے کو زندہ چھوڑا تو وہ سب کو بتا دے گا، گرفتار ملزمان میں سے ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے والے افراد کے ساتھ بھی تھا، گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں