اشتہار

ارشد شریف کا قتل : پاکستان سے تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے صحافی اورسینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی ٹیم فوری طور پرکینیا روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی اورسینیئر اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹیلی ایجنسیز کے اعلیٰ افسران پرمشتمل تین رکنی تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے، جو فوری طو پر کینیا روانہ ہوگی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی دبئی اور پھر کینیا روانگی کی وجوہات اور محرکات کا جائزہ لے گی۔

- Advertisement -

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی شخصیت کےاعتراف کے بعد تحقیقاتی ٹیم ان عوامل کا بھی جائزہ لے گی اورکینیا پولیس و دیگرذرائع سےشواہد پرآزادانہ رپورٹ مرتب کرے گی۔

یاد رہے پاکستان کے سینیئر اور ہر دلعزیز صحافی واینکر ارشد شریف کی شہادت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنائی تھی ، یہ تین رکنی کمیٹی ارشد شریف کی شہادت کی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسر شامل ہیں، کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی تحقیقات میں معاونت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں