اشتہار

3 سال قبل لاپتہ رینجرز اہلکار کے قتل کا انکشاف، بیوی قاتل نکلی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں 3 سال قبل لاپتہ رینجرز اہلکار عبدالمجید کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، بیوی ہی قاتل نکلی، آشنا سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان کے تھانہ صدر شجاع کے علاقے میں 3 سال قبل لاپتہ رینجرز اہلکار عبدالمجید کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، بیوی ہی قاتل نکلی جس نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو گرفتار کیا، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملتان کے تھانہ صدر شجاع کے علاقے میں تین سال قبل رینجرز اہلکار عبدالمجید لاپتہ ہوگیا تھا، اہلکار کے بھائیوں نے عبدالمجید کے لاپتہ ہونے پر اغوا کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس وقت اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش جاری تھی اور پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کی بیوی زبیدہ بی بی سے تفتیش کی تو اس نے اپنے شوہر کے قتل کا اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے عبدالمجید کو قتل کرکے لاش گھر میں ہی دبا دی تھی اور قتل میں اس کی معاونت اس کے آشنا امام بخش نے کی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول اپنی بیوی اور ملزم امام بخش کے درمیان تعلقات کا شک کرتا تھا، جس وجہ سے ملزمان نے اسے قتل کر کے لاش کو گھر میں دبا دیا تھا جب کہ ملزمہ کے 2 بھائیوں کا بھی قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ فرار ہیں۔

پولیس نے خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کرلیا جہاں امام بخش نے بھی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور ان کی نشاندہی پر گھر میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش کی باقیات نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کے بھائی فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں