ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

طالبعلم لاریب کا قتل : ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا معطل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے احکامات پرایسٹ پولیس نے طالبعلم لاریب کے قتل پر ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا فراز کو معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طالب علم لاریب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایسے واقعات کی ہرگز گنجائش نہیں ، طالبعلم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، جہاں ڈکیتی کی واردتیں زیادہ ہوتی ہیں وہاں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے،چھیناجھپٹی کی بڑھتی وارداتیں تشویش کا باعث ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے شہر میں ہر صورت امن و امان کی فضا برقرار چاہیے، ماحول سےخوف کی فضاکو ہر صورت ختم کرنا ہوگا، مجھے لاریب کے قاتل فوری گرفتار کر کے رپوٹ دیں۔

طالبعلم لاریب قتل کیس میں وزیراعلیٰ کے احکامات پر ڈی آئی جی ایسٹ نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا فراز کو معطل کردیا اور عہدے میں تنزلی کردی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے ایس ایچ او پی آئی بی فیصل گل کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کراچی میں کورنگی اللہ والا ٹاون میں نجی یونیورسٹی کے طالب علم کو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں پہلےایک لڑکےکو لوٹا اور پھر لاریب کو لوٹنےکی کوشش کی ، مزاحمت کرنے پر دو گولیاں چلائیں، ایک گولی لاریب کو آنکھ کے پاس لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، جاعہ وقوع سے ایک نائن ایم ایم کا خول ملا ہے تاہم اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں