بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سانگھڑ میں خاتون کے لرزہ خیز قتل کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں خاتون کے لرزہ خیز قتل پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوٹس لے لیا جبکہ ڈی ایس پی کی قیادت میں جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔

گزشتہ روز ضلع سانگھڑ کے علاقے سنجھورو کی رہائشی 45 سالہ شریمتی جانوروں کے لیے گھاس کاٹنے گئی تو واپس نہ آئی۔ جب گھر والے ڈھونڈنے نکلے تو گاؤں کے قریب ہی لاش مقتولہ کی برآمد ہوئی۔

مقتولہ کے بھائی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے پہلے خاتون پر تشدد کیا پھر سر دھڑ سے الگ کیا، جسم کے مختلف حصے کاٹے اور لاش برہنہ چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

ایس ایس پی سانگھڑ نے کہا کہ لگتا ہے قاتل ایک نہیں کئی لوگ تھے اور وہ واپس اسی گاؤں آئے ہیں، گھر کے بزرگ نے مؤقف اختیار کیا کسی سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی گھر میں کوئی ان بن ہے، پتا نہیں کس نے قتل کیا؟

سنجھورو پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ڈی ایس پی کی قیادت میں تین رکنی جی آئی ٹی بھی قائم کر دی گئی

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اقلیتی امور کے صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی نے معاملے کو نوٹس لے لیا۔

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی سینیٹر کرشنا کماری نے سنجھورو پہنچ کر مقتولہ کے ورثا سے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں