ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

قاتل 40 سال بعد کیسے پولیس کے ہاتھ آیا؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایک بے گناہ کے قتل کے 40 سال بعد اس خون رنگ لے آیا اور پولیس نے بالآخر قاتل کو گرفتار کر لیا جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

خون ناحق اپنا رنگ دکھانے پر آئے تو قاتل عرصہ دراز بعد بھی پکڑا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ دبئی میں ہوا جہاں پولیس نے سراغ رسانی کی جدید ٹیکنالوجیکا استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ 4 دہائیوں بعد ایسے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا جس نے 80 کی دہائی میں ایک عمارت کے چوکیدار کو قتل کیا تھا۔

امارات الیوم ے مطابق جرائم کی تفتیش کرنے والے ادارے کے ڈائریکٹر کرنل خالد السمیطی نے بتایا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیٹا بیس ریکارڈ کے ذریعہ بہت پرانے کیسز کو حل کرنے میں کافی مدد مل رہی ہے۔

ایسے ہی 80 کی دہائی کے ایک قتل کیس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ قاتل اپنی ایک لاپروائی کی وجہ سے گرفت میں آیا۔

خالد السمیطی کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے اس وقت جو اشیا ریکارڈ کا حصہ بنائیں۔ اس میں سگریٹ کا ایک ٹکڑا بھی تھا جس کو قاتل نے وہاں لاپروائی سے پھینک دیا ہوگا۔ ڈیٹا بیس نے سگریٹ کے اسی ٹکڑے سے اصل قاتل کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ میں محفوظ شدہ ٹکرے سے ملزم کا ڈی این ایے اور فنگر پرنٹ حاصل کیے گئے جسے ڈیٹا بیس سینٹر کو بھیجا گیا تاکہ اس کا ریکارڈ تلاش کیا جاسکے۔

بیس سینٹر سے موصول ہونے والی رپورٹ میں فنگر پرنٹ ایک ایسے شخص کے بتائے گئے تھے جو حال ہی میں معمولی کیس میں گرفتار ہوا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جب ملزم سے ماضی کے واقعے کے بارے میں تفتیش کی تو اس نے اقبالِ جرم کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں