ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم موڑ، ملزم کا اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عاطف زمان نے اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کیس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب ملزم عاطف زمان نے عدالت میں اقبالی بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنا کیس لڑوں گا بیان ریکارڈ نہیں کرانا چاہتا ہوں۔

ملزم عاطف زمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وکیل سے بات کرلی ہے اپنا کیس لڑوں گا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، اعدالت نے آئی او کو حکم دیا کہ آٓئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے۔

دوسری جانب ملزم عاطف زمان کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے، جس میں ملزم عاطف زمان نے کہا کہ مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں ٹائر کی دکان کھلوا کردی تھی، ٹائر کی مارکیٹ میں کئی لوگ مجھے جانتے تھے، میں ان سے مال لے کر آگے فروخت کردیتا تھا، جو 10 لاکھ کی سرمایہ کرتا تھا اسے 2 لاکھ منافع دیتا تھا۔

مزید پڑھیں: اینکر مرید عباس قتل کیس، عدالت نے ملزم عاطف زمان کو کل طلب کرلیا

ملزم عاطف زمان کے مطابق 2014 سے ٹائر کا کاروبار کررہا تھا، 10 لاکھ کی سرمایہ کاری کرادیتا تھا کچھ لوگوں کو 20 اور کچھ کو 25 فیصد منافع دیتا تھا، پیسے سے پیسہ بنا رہا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تفتیشی افسر کی درخواست پر عدالت نے ملزم عاطف زمان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم دل پر بوجھ ہے وہ دوبارہ خودکشی کی کوشش کرسکتا ہے اس لیے اس کا بیان ریکارڈ کرلیا جائے۔

خیال رہے کہ ملزم عاطف زمان نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر کو لین دین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں