اشتہار

مرلی دھرن کا ثقلین مشتاق کے لیے تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن نے سابق مایہ ناز پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق مایہ ناز پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ یہ تصویر مرلی دھرن نے بنائی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میرے بہترین دوست مرلی نے ماسٹر چیمپئن لیگ (ایم سی ایل) کے  دوران میری تصویر بنائی جسے اب میں آپ کے سامنے شیئر کررہا ہوں‘۔

- Advertisement -

ثقلین مشتاق نے لکھا کہ ’تصویر شیئر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ لیجنڈ کا آرٹ دیکھ لیں‘۔

واضح رہے کہ 2016 میں ہونے والی ایم سی ایل لیگ کے دوران ثقلین مشتاق اور مرلی دھرن جیمینی عربینز کی نمائندگی کررہے تھے۔

یاد رہے کہ متایا مرلی دھرن نے 2010 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

ٹیسٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے مسٹر گوگلی نے اٹھارہ جولائی 2010 کو بھارت کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔

سینتیس سالہ آف اسپنر نے ایک سو بتیس ٹیسٹ میں سات سو بانوے اور تین سو سینتیس ون ڈے انٹر نیشنل میں پانچ سو پندرہ وکٹیں حاصل کیں مگر اُن کا باؤلنگ ایکشن ہمیشہ ہی متنازع رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں