اشتہار

بارکھان واقعے کیخلاف مری اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : بارکھان واقعے کیخلاف مری اتحاد نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مری اتحاد مہردین مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنس عمرآغا کے اعلان کے بعد مری اتحاد دھرناختم کرتےہیں، اپنے شہیدوں کو دوسروں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

مہردین مری کاکہنا تھا کہ ہمارے ساتھ صوبائی حکومت نے کوئی تعاون نہیں کیا، حکومت سردار عبدالرحمان کھیتران کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

چیئرمین مری اتحاد نے کہا کہ آئی جی بلوچستان کےمشکور ہیں جنہوں نےمغویوں کوبازیاب کروایااوردیگرمطالبات مانے، لاشوں کو ڈی این اے کے لیے لے جارہے ہیں، تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گراں ناز اور اس کی بیٹی کو کراچی میڈیکل کے لیے لے جائیں گے۔

اس سے قبل چنگیز مری کا کہنا تھا کہ ریڈزون میں موجودلاشوں کی تدفین کرنےنہیں دیں گے، لاشوں کی تدفین کرنے دی گئی تو مطالبات التوامیں پڑ جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں سردارکھیتران کو بھی نامز کیا جائے، ہمارےبڑےبھی سردارکھیتران کومحفوظ راستہ دےرہے ہیں۔

گزشتہ روز لیویزفورس نے خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اورچاربیٹوں کا بازیاب کرایا ، جس کے بعد خان محمد مری کی اہلیہ اور بچوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے سانحہ بارکھان کیخلاف کوئٹہ کے ریڈزون میں تین لاشوں کے ہمراہ مری قبائل اتحاد کا دھرنا چار روز سے جاری تھا۔

جہانگیر مری نے کہا تھا کہ آج صبح تک بازیاب کرائے گئے افرادکوکوئٹہ پہنچادیا جائے گا،گرینڈ جرگہ ہوگا جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں