گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب ایک سیاسی شخصیت ہے بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی سے کراچی ٹرانفارمیشن پلان متاثر ہوسکتا ہے۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں فائر اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضی وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی سندھ حکومت کی بدنیتی کی آئینہ دار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ غیر سیاسی شخص کراچی کا ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے گا، اس حوالے سے سندھ حکومت سے بات کی جائے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کے تمام انڈسٹریل زونز میں فائر اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں جو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائے گے واٹر بورڈ پر ایک غمگین فلم بنائی جاسکتی ہے جبکہ اس کے افسران اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 800 سی سی گاڑیوں پر ڈیڑھ لاکھ کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مزدور کی کی تنخواہ 25000 روپے کرے، موجودہ سندھ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے یہاں سے صنعتیں دوسرے صوبوں میں شفٹ ہورہی ہے، مرتضی وہاب کی تعیناتی کسی طور پر قبول نہیں۔