پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

مرتضیٰ وہاب اور امتیاز شیخ نے بلال غفار سے گرفتاری دینے کا وقت پوچھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنماؤں مرتضیٰ وہاب اورامتیازشیخ نے پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے گرفتاری دینے کا وقت پوچھ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں مرتضیٰ وہاب اورامتیازشیخ کی پی ٹی آئی رہنما بلال غفار سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا بلال بھائی کب گرفتاری دے رہے ہیں آپ ؟ بلال غفار نے جواب دیا سب سے پہلے سندھ سے میں گرفتاری دوں گا۔

صوبائی وزراء نے سوال کیا تاریخ اوروقت بتائیں کب گرفتاری دیں گے؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دہراتے ہوئے کہا ان شاء اللہ میں سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

مرتضی وہاب نے گفتگو میں کہا ہم تو زمان پارک کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دلوانے کیلئےتیار ہیں،آپ بس گرفتاری دینے کی تیاری کریں ہم نے جیل میں مکمل بندوبست کر رکھا ہے، جب جیل جانا ہو بتانا۔

امتیازشیخ نے بلال غفار کو آفر دی کہ بلال بھائی آپ کیلئے شکارپور کااچارجیل میں فری پہنچاؤں گا، جس پر بلال غفار نے کہا ملک آئین پر چل کہاں رہا ہے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں