ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

’حافظ نعیم بھائی آپ کو شیروانی چاہیے، تحفے میں دے دیتا ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ الخدمت کے ذریعے خدمت کریں سیاست نہ کریں، نعیم بھائی آپ کو شیروانی چاہیے تو میں تحفے میں دے دیتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم آپ اس شہر میں پیدا نہیں ہوئے، میں آپ کو شہر تباہ کرنے نہیں دوں گا۔ْ

انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے ٹیکس دیتا ہوں حافظ نعیم الرحمان سے موازنہ نہ کیا جائے، انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ فرعون کا دور ختم ہوچکا ہے، اْپ فرعون کی طرح بیٹھے لوگوں کو اشارے کررہے تھے۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ کے پاس الیکشن مہم کے لیے اتنے پیسے کہاں سے آئے، میرے تو کوئی بیک پیج اخبارات میں لاکھوں روپے کے اشتہارات نہیں چھپے۔

میئر کراچی نے کہا کہ میئر اور ڈپٹی میئر کا دفتر عوام سے گفتگو کے لیے کھلا ہے، ہمارا کوئی کارکن پلے کارڈ لے کر نہیں آیا، جب تلاوت ہورہی تھی تب نعرے بازی ہورہی تھی، سوئیڈن میں مسلمان کے جذبات کے ساتھ کھیلا گیا، ہم کارکنان کو چپ کروارہے تھے جواب میں وہ ڈیسک پر کھڑے ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ میں تم لوگوں کی طرح فتنہ پسند نہیں ہوں، حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ بھی وہی ہوا جو انہوں نے دوسروں کے ساتھ کیا، ایک شخص اپنی انا کی خاطر پورے شہر کو مفلوج کرکے بیٹھا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کہتے ہیں تصویریں حرام ہیں اور بل بورڈز پر اپنی تصویریں لگا رکھی ہیں، کیا اچھا لگے گا کہ میں ان کو بل بورڈز کے بل بھیجوں، الخدمت کے ذریعے خدمت کریں سیاست نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں