کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جیسے بارش ختم ہوگی سڑکوں کا کام شروع کردیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر پانی نظر نہیں آیا تو مخالفین نے تنقید شروع کردی، مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کردیا کہ شہرکی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
اچھا ہوتا ہے ان کا ہوتا ہے برا ہوتا ہے پیپلز پارٹی کے کھاتے ہیں ڈال دیتے ہیں، شہر کے تمام اضلاع میں بارش ہوئی، اس وقت ہم زیب النسا اسٹریٹ پر موجود ہیں، یہاں ہم اپنی گاڑیوں میں آئے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ میں نے کلفٹن سے دورے کا آغاز کیا، شارع قائدین کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا گیا ڈوب چکی ہے، طارق روڈ کے بارے میں کہا گیا ڈوب چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں میں شارع فیصل کا میئر ہوں، میں نے ابھی کچھ دیر میں شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کئے ہیں، راشد منہاس روڈ، ڈالمیا دیکھا کہیں پانی نہیں تھا۔
جوہر انڈر پاس، کامران چورنگی کا ایریا کلئیر تھا، لوگوں نے کہا نیپا پر کشتی کی ضرورت ہے، اس بات کااعتراف کرتا ہوں نیپا پر پانی موجود تھا، وہاں عملہ بھی کام کررہا ہے۔ نیپا پر عملہ بھی رات کے اس پہر موجود تھا اس بات پر انہیں شاباش دی۔
انہوں نے کہا کہ نا میرے پاس الادین کا چراغ ہے نا کسی اور کے پاس،میری کمٹمنٹ ہے جب بھی بارش ہوگی ادارے حرکت میں نظر آئیں گے۔
دیربالا میں مکان پر تودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق
فاروق ستار کو پیار سے بابو بھائی کہتا ہوں، ہم لوگوں کو امید دلانا چاہتے ہیں ان لوگوں نے 40 سال نا امیدی کی سیاست کی ہے۔