کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ کوروناویکسین لگوانےکیلئےعمر کی حد ختم کریں ، بہت سے لوگ ہیں جو 50سال سےکم عمر اورویکسین لگوانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جوسمجھ رہےہیں کہ پاکستان نے کورونا پر قابو پالیا ایسا کچھ نہیں ، ایران کی صورتحال پہلی لہرمیں بھی دیکھی آج بھی دیکھ رہےہیں، بھارت کی صورتحال سب دیکھ رہےہیں کتنی خطرناک ،پریشان کن ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم سب کوفیصلہ کرلیناچاہئےانشااللہ زندگی رہی تواگلےسال رمضان پھرآئے گا، زندگی رہی توبہت عیدیں آئیں گی کوئی پیارا مر گیا تواس کیلئےرمضان ،عیدواپس نہیں آئےگی، سخت فیصلوں میں شہریوں کوحکومت کے ساتھ اور تعاون کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سےگزارش ہےسحر،افطارکی دعوتیں ایک سال انتظارکرسکتی ہیں، رمضان کےمہینےگھروں میں بیٹھ کرعبادات کریں ، شاپنگ کے حوالے سے لوگ نکل رہےہیں، میں لوگوں اوردکان مالکان سےکہتاہوں بکرعیدبھی آئےگی، احتیاطی تدابیراپنائیں ،سماجی فاصلہ رکھیں غیرضروری باہر نہ نکلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں1لاکھ17ہزارپاکستانیوں نےویکسین لگوائیں، وفاق سےکہتاہوں کوروناویکسین لگوانےکیلئےعمر کی حد ختم کریں ، بہت سے لوگ ہیں جو50سال سےکم عمر اورویکسین لگواناچاہتےہیں، جو پاکستانی بھی ویکسین لگواناچاہتاہے آپ ویکسین دیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا وفاق کودرخواست کرناچاہتاہوں ویکسین کی سپلائی کویقینی بنائیں، یقینی بناناہےمارکیٹ،سرکاری اسپتالوں میں ویکسین موجودہو، پی آئی اے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، طیارہ چین جاکرویکسین لےکرآیا، جو لوگ صاحب استطاعت ہیں وہ نجی سیکٹرز سے ویکسین لگوائیں۔
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نےقربانی،محنت کرکےپہلی ، دوسری لہر پر قابو پایا تھا، اسی محنت اورقربانی کیساتھ ہم تیسری لہر پر قابو پالیں گے، جو پہلے یومیہ 500ٹیسٹ ہورہےتھےاب یومیہ50ہزار ہورہے ہیں۔