جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کراچی میں پانی کی فراہمی، مرتضیٰ وہاب نے بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پانی کی فراہمی سے متعلق میئر مرتضیٰ وہاب نے بڑی خوشخبری سنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پپری پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اس دوران ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد ودیگر بھی موجود تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ساڑھے 4 کلو میٹر طویل 72 انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہیں، منصوبے کی کل لاگت 2.3 ارب روپے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ گیلن پانی یہاں سے کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے، یومیہ تیس لاکھ گیلن تک پانی لیکیج کی وجہ سے ضائع ہورہا تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ فروری تک پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہوجائے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ایسے مزید منصوبے شروع کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں