اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

"کہتے ہیں ٹیکس اکٹھے نہیں کرسکتے، اس طرح کام نہیں کرسکتا تھا”

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے اپنے مخالفین کو کرارا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ” وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ کراچی کے مسائل حل کریں گے شہر میں بل بورڈ لگا کر کہا گیا یہ غیرقانونی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا جاتا ہے کہ تم ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے مگر جوابدہ ہو اس طرح سے شہر میں کام نہیں کیا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کسی کی ذاتی پسند اور ناپسند پر ملک نہیں چلتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ جو سڑکیں ہم نے بنائیں اس پر کیلیں ٹھوک پر اپنے ٹینٹ لگاتے ہیں اس ملک میں بہکاوے کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ایم سی ٹیکس کی وصولی سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کبھی اختیارات کا نہیں کہا ہمیشہ کوشش کی اپنے شہر کی بلاتفریق خدمت کرسکوں مگر تلخ حقیقت یہ ہے کہ میرے ایڈمنسٹریٹر لگنے پر منافقین ناخوش تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں