پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی وزراء کی سندھ حکومت پر تنقید بلاجواز ہے، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وزراء کی سندھ حکومت پر تنقید بلاجواز ہے، کورونا کیخلاف ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی وزرا کے بے بنیاد بیانات کی پرواہ نہیں کی کیونکہ پی ٹی آئی کے وزراء کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات پر سندھ حکومت پر بلاجواز تنقید کررہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں اس کڑے وقت قومی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے، کورونا کیخلاف سندھ حکومت کی حکمت عملی کامیاب رہی، کورونا کا پہلا کیس سامنے آتے ہی فوری ایکشن لیا اور عملی اقدامات کیے۔

انہوں نھے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نےجانفشانی سے کورونا متاثرین کی دیکھ بھال کی ہے، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے کورونا وائرس کےخلاف کمٹمنٹ صاف ظاہر ہوتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پہل کرتے ہوئے آئسولیشن کی تلقین کی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سب لوگ مل کر اس وبا کے خلاف متحرک ہوکر کام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں