جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

حافظ صاحب غصہ چھوڑیں اور چارٹر آف کراچی پر مل کر کام کریں، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ غصہ چھوڑیں اور چارٹر آف کراچی پر مل کر کام کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے میئر کراچی منتخب ہونے کے بعد اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے اپنے حریف جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ صاحب غصہ کرنا صحت کیلیے اچھا نہیں، غصہ چھوڑیں اور شہر کیلیے ساتھ بیٹھیں۔

مرتضیٰ وہاب نے حافظ نعیم کو چارٹر آف کراچی پر مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کا ہے اور تمام سیاسی کارکنان کی عوام کی خدمت کرنے کی ذمے داری ہے، آئیے مل کر ساتھ کراچی کے ماسٹر پلان پر کام کریں۔

- Advertisement -

نومتنخب میئر نے مزید کہا کہ جو منفی سیاست ہونی تھی وہ ہو چکی اب کراچی والوں کو مل کر کام کر کے دکھانا چاہیے اور ہم کراچی والوں کو مسائل حل کرکے دکھائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کامیابی پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا ثمر ہے۔ ہم کراچی کی ترقی کا بیانیہ لے کر چلے جس سے اتنے لوگ منتخب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں