جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

موسیٰ خیل واقعہ : وزیراعظم شہباز شریف کا فوری تحقیقات کی حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کی حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےلئے دعائےمغفرت،لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.

وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری طبی امدادفراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : کوئٹہ: 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ واقعے کےذمہ دار دہشت گردوں کو قرارواقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کیخلاف ہماری جنگ جاری رہےگی۔

یاد رہے بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے رات کو مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافر بسوں اور چھوٹی گاڑیوں کی تلاشی لی اور شناخت کرکے تئیس افراد کو گاڑیوں سے اتارکر قتل کردیا تھا۔

تمام جاں بحق افراد کا تعلق ابتدائی طور پر پنجاب سے بتایا گیا ہے جبکہ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی شاہراہ کے مختلف مقاما ت پر درجن بھر گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں