لاہور : پی ٹی آئی کی سابق رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کے گھر پر ایک بار پھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
اس سلسلے میں مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پولیس کارروائی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج پھر 60 کے قریب پولیس وردی اور سادہ لباس میں موجود اہلکاروں نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا، ہمارے گارڈ کو گرفتار کیا اور ہماری ویگو اور لینڈ کروزر بھی ساتھ لے گئے, انہوں نے واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے گھر کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی اور اہل خانہ سے نہایت بدتمیزی کی گئی، گھر میں موجود ملازمین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔
آج پھر 60 کے قریب پولیس اہلکار اور سادہ لباس میں موجود افراد نے ہمارے گھر پر دھاوا بولا. ہمارے گارڈ کو گرفتار کیا اور ہماری Vigo اور لینڈ کروزر بھی ساتھ لے گئے. اس کے علاوہ ہمارے گھر کے کمروں کی بھی تلاشی لی گئی اور اہلخانہ سے نہایت بدتمیزی کی گئی. pic.twitter.com/74FUGzTKOa
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) July 11, 2023
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے، بچوں پر نفسیاتی ٹارچر کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پولیس اہلکار آتے ہیں لیکن آج تو لوٹ مار والی روایت دہرائی گئی ہے، میں نے انہیں اسلحہ کی نمائش سے بچوں کو ہراساں کرنے سے منع کیا۔
مسرت جمشید چیمہ نے دعویٰ کیا کہ چھاپے کے بعد پولیس اہلکار جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اس ملک کی زمین محب وطن شہریوں پر تنگ کی جارہی ہے. بچوں پر نفسیاتی ٹارچر کے لیے روزانہ کی بنیاد پر اہلکار آتے ہیں لیکن آج لوٹ مار والی روایت دہرائی گئی ہے. حکومت جس کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہے وہ باقاعدہ ڈاکہ زنی اور چوری پر اتر آئی ہے
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) July 11, 2023
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جس کا کام شہریوں کو تحفظ دینا ہے وہ باقاعدہ ڈاکہ زنی اور چوری پر اتر آئی ہے۔