جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پاکستان ترقی اور اپوزیشن تنزلی کی راہ پر گامزن ہے، مسرت چیمہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ جمہوری نظام میں حکومتیں عوام کو جوابدہ ہیں، پاکستان ترقی راہ پر اور اپوزیشن جماعتیں تنزلی کی راہ پر گامزن ہیں، 

یہ بات انہوں نے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی راہ پر اور اپوزیشن جماعتیں تنزلی کی راہ پر گامزن ہیں، حکومت کی کارکردگی سے اپوزیشن کی سیاست بوسیدہ لاش کی مانند ہوچکی ہے، قومی خزانے میں نقب لگانے والوں کے ہاتھ روکنا بھی موجود ہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے.

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی معیشت سمیت مختلف محاذ پر کامیابی قوم کے سامنے رکھ دی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے یہ ثابت کیا ہے کہ جمہوری نظام میں حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں۔

مسرت چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کبھی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کا دعویٰ نہیں کیا، پی ٹی آئی حکومت کے پہلے2سال انتہائی مشکل تھے اب اچھے دن شروع ہوچکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین ہے،کرپٹ حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

حکومت کی 2 سال کی کارکردگی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال سے ملک پر نااہل ترین حکمران مسلط ہیں دو سال پاکستان اور عوام کے لیے قیامت بن کر گزرے ہیں ،حکومت نے مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور افلاس دی۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں جو بھی بولے گا اس پر نیب مسلط کر دیاجاتا ہے،پی ٹی آئی کے دو سالہ دور حکومت میں آٹے اورچینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں