جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

’عوام نے خوف کا بت توڑ دیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جام پور ضمنی الیکشن کے نتیجے سے واضح ہوگیا کہ عوام نے خوف کا بُت توڑ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے جام پور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مسرت چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ جام پور ضمنی انتخاب کے نتیجے سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے خوف کا بت توڑ دیا ہے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ مریم کی وطن واپسی پی ٹی آئی کیلیے نیک شگون ثابت ہوگی۔ اب وہ ملک گیر دورے منسوخ کرکے جاتی امرا میں بیٹھیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں چوروں کےٹولے اور سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی امیدوار کی اتنے بڑے مارجن سے کامیابی نے ہواؤں کا رخ بتا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 193: پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا

مسرت چیمہ نے لکھا کہ پی ڈی ایم ٹولہ اب انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔ عمران خان کی قیادت میں بھاری اکثریت سے حکومتیں بنائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں