تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مسقط فیسٹول: عمانی سپریم کمیٹی کا بڑا اعلان

مسقط: عمانی سپریم کمیٹی نے دارالحکومت میں منعقد ہونے والے ‘مسقط فیسٹول’ کو منسوخ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کمیٹی کے حکم پر کوروناوائرس کے پیش نظر مسقط فیسٹول کو منسوخ کردیا گیا جس کا انعقاد رواں سال 16 جنوری سے 15 فروری تک ہونا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مسقط میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے انسانی صحت کی خاطر سپریم کیمٹی نے فیسٹول کی منسوخی کے احکامات جاری کیے۔

عمان میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ مسقط فیسٹول کو لگاتار دو مرتبہ منسوخ کیا گیا۔ گزشتہ سال سلطان قابوس بن سعد بن تیمور کے انتقال کے باعث فیسٹول کو روکا گیا تھا اور اب کورونا کی وجہ سے یہ حکمت عملی اپنائی گئی۔

عمان نے زمینی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کر دیا

یہ فیسٹول عمومی طور پر عمان کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں ہوتا ہے، ہر سال کی طرح گزشتہ برس بھی فیسٹول سے جڑی بڑی توقعات تھیں جہاں کھیلوں کے علاوہ دیگر نئے ایونٹس کو شیڈول کیا گیا تھا۔

سال 2019 میں ہونے والے مسقط فیسٹول میں تقریباً 7 لاکھ شہریوں نے شرکت کی تھی۔ اس میگا ایونٹ کے انعقاد کے لیے کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر کے علاوہ بھی بڑے عوامی پارکس کا انتخاب کیا جاتا ہے جن میں نسیم گارڈ اور ال امیرات پارک کے نام نمایاں ہیں جہاں لاکھوں لوگوں کی گنجائش ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -