تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا کی ایک اور علامت سامنے آگئی

نیویارک: امریکا کے سائنسی ماہرین نے کرونا وائرس کی ایک اور علامت بتا دی۔

نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین نے کرونا وائرس سے متعلق اہم مطالعہ کیا جس میں وبا کی علامات کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی گئی۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کا میڈیکل ڈیٹا اکھٹا کیا اور اُس کی روشنی میں رپورٹ مرتب کی۔

امریکی ماہرین کے مطابق متاثرہ مریضوں کو خشک کھانسی، تیز بخار ، سانس لینے میں دشواری، سونگھنے اور ذائقے کی حس ختم ہونا، پیٹ میں درد، سینے اور پیٹ کا گرم ہونا، آشوب چشم کی علامات ظاہر ہوئیں جو کے عام طور پر بیان کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: قبل ازوقت ظاہر ہونے والی 8 بڑی علامات

تحقیقی ماہرین نے انکشاف کیا کہ ایک نئی علامت سامنے آئی جس کے حوالے سے ابھی تک ڈبلیو ایچ او یا دنیا کے کسی ماہر نے آگاہ نہیں کیا تھا۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق مریضوں کے پٹھوں میں درد یا کھچاؤ ہونا بھی کرونا کی علامت ہے اور یہ ظاہر ہونے کے بعد مریض کی حالت تشویشناک ہوجاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا مریضوں کے پٹھوں یا جسم میں تکلیف کی وجہ سائٹو کانس کیمیکل ہے جو وائرس داخل ہونے کے بعد جسم سے خارج نہیں ہوتا۔

ماہرین کے مطابق اب تک جو کیسز سامنے آئے اُن میں سے 15 فیصد مریضوں کو جسم اور جوڑوں میں درد کی شکایت بھی تھی۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 209 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے 80 ہزار لوگ دارِ فانی سے کوچ کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -