ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور ایجنسیاں یاسین ملک پر ظلم کے پہاڑ توڑ ہی ہیں، یاسین ملک تہاڑ جیل میں شدید علیل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کو کچلنے کے لیے 30 سال پرانے کیس کھولے جارہے ہیں، کل یاسین ملک کو اسٹریچر اور ڈرپ لگا کر جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

مشعال ملک نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں یاسین ملک کے حق میں آواز بلند کریں، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 70 سالوں سے ظلم ہورہا ہے، کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے، پاکستان کا سب سے بڑا ایشو کشمیر ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیری حریت رہنماؤں کو سویلین ایوارڈز دیے جائیں، شاہراؤں کے نام کشمیریوں کے نام پر رکھے جائیں، کشمیری حق خود ارادیت سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں