اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک سےشادی کرناانقلابی قدم تھااور ان کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا یاسین ملک سےاسی جگہ پرپہلی بار آٹو گراف لیا تھا، یاسین ملک سے شادی کرناانقلابی قدم تھا، پہلی بار سری نگرگئی توچیخناشروع کردیا، یاسین ملک نےکہا بہت خوبصورت جگہ ہےمگردردسےبھری ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کے ساتھ زندگی گزارناآسان نہیں، وہ آدھاوقت جیل،آدھا وقت لوگوں میں رہتے ہیں، ان کی بیوی ہونےکی وجہ سےجیل میں تلاشی لی جاتی تھی، میری بیٹی کی عجیب طرح سے تلاشی لی جاتی رہی۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی ہونےکی وجہ سے کشمیر کی جیل میں براسلوک ہوتارہا، میری بچی کےبال نوچے جاتےرہے،دودھ پھینکا جاتا رہا، سری نگر میں اپنے آپ کو بہت بے بس محسوس کیا، کشمیرمیں کالج اورگھروں کے باہر بھارتی فوج ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ماں نےکہاکہ تم کشمیرکی آواز بنو، باہر نکلو اور بھارت کا اصل چہرہ دنیاکودکھاؤ۔
مزید پڑھیں : کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، مشعال ملک
یاد رہے لاہور میں مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو تو ہوتا رہتا تھا اب تو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیر کو منی ہندوستان بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے، پاکستان کا سب سے بڑا ایشو کشمیر ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، کشمیری حریت رہنماؤں کو سیولین ایوارڈز دیے جائیں، شاہراؤں کے نام کشمیریوں کے نام پر رکھے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری حق خود ارادیت سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔