جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم امن کے دن کشمیری رہنما مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج امن کا دن ہے، دنیا کئی سال سے اس دن کو مناتی ہے، اقوام متحدہ پوری دنیا کوامن کا پیغام دیتا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیرکا مسئلہ ہے، اب بھی آس ہے اقوام متحدہ کب کشمیرکے مسئلے پرایکشن لے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاجب تک کشمیرکا مسئلہ حل نہیں ہوتا، کشمیرایک نیوکلیئرٹائم بم ہے۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ ایک پوری انسانیت پوری قوم کو بھارت ختم کرنا چاہتا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک اس وقت تہاڑجیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ آج کا دن کشمیری عوام کے نام کرے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی بات کی جائے تو وہ بھی اہم ہے، اگرنیوکلیئر وارشروع ہوئی تو دنیامیں موسمیاتی سسٹم تباہ ہو جائے گا۔ کشمیری رہنما نے مزید کہا کہ ہم نے پلانٹ اورانسانیت کو بچانا ہے تو کشمیرکا مسئلہ حل کرنا ہوگا

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، عالمی یوم امن ہرسال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں امن کی اہمیت اور امن کی ضرورت بتانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں