جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ گھوسٹ ووٹرز نے ووٹ ڈالا، مشعال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک آزادی کشمیر کے پابند سلاسل رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 50 لاکھ گھوسٹ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ الیکشن کروائے گئے جبکہ 50 لاکھ بھارتیوں کو کشمیر کی شہریت دی گئی، بھارتی کشمیری نہیں غیر قانونی طور پر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار دکھانا چاہتی ہے کہ کشمیریوں نے الیکشن کو اون کیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے وکلا کی طرف پیغام ہے کہ آپ ان کی آواز ہیں، آرٹیکل 370 اور 35 اے لاگو کر کے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 15 سے زائد سفیروں کو کشمیر بلا کر شفاف الیکشن دکھانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ مودی سرکار کے تمام غیر قانونی اقدامات مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے خاک میں ملا دیے۔

ڈھونگ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کانگریس اور فاروق عبداللہ کے انتخابی اتحاد نے میدان مار لیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ عمر عبداللہ مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے، نوے کے ایوان میں بی جے پی صرف اٹھائیس نشستیں جیت سکی۔

کانگریس اتحاد اکاون نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگیا۔ اس جیت کے ساتھ انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمر عبداللہ نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں