اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

بھارت نے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے جہنم بنا دیا ہے، مشال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مظالم کے ذریعے جنت نظیروادی مقبوضہ کشمیر کوکشمیریوں کے لیے جہنم بنا دیا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے چین امریکہ روس سمیت عالمی طاقتوں سےرابطے بڑھائے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی فاونڈر گروپ کے سربراہ اکبر ایس بابر کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، گزشتہ تین ماہ کے دوران پانچ ہزار سے زائد لوگوں کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی صحت انتہائی خراب ہے وہ گزشتہ دو روز سے بھوک ہرتال پر ہیں، اقوام متحدہ نے یاسین ملک کی صحت کے حوالے سے میرے لکھے گئے خط کا جواب دیا ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کو ہدایت کی ہے کہ وہ یسین ملک کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرے۔


مزید پڑھیں : بھارت کشمیری خواتین پربھی تشدد کررہا ہے،مشال ملک


انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں، دنیا کو ہرحال میں پاکستان کی ضرورت ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کرنے کے لیے مزید کوششیں کرے۔

پی ٹی آئی فاونڈر گروپ کے سربراہ اکبر ایس بابر نے مسئلہ کشمیر سے متعلق پالیمنٹ کے مشترکہ جوائنٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے پر پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ مودی سرکار کو ہوا ہے۔


مزید پڑھیں : اب کشمیریوں کا کفن بھی پاکستانی پرچم ہوگا، اہلیہ یاسین ملک


انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد میں کشمیری شہدا کی یادگار کی تعمیر سمیت حریت قائدین کے لیے حکومت سول ایوارڈ کا اعلان کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں