ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے،مشال ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی فوج جان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنا رہی ہے، سرحدی دیہات کونشانہ بناناعالمی قوانین کے منافی ہے، بھارتی جارحیت کے باعث مقامی آبادی گھر بار چھوڑنے پر مجبورہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے۔

- Advertisement -

چند روز قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں، کشمیری طویل عرصے سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے روکا جارہا ہے۔


مزید پڑھیں : کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا، مشعال ملک


انکا کہنا تھا کہ تحریک آزاد ی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، بھارت نے طویل عرصے سے حریت قیاد ت کو نظر بندکر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ کنٹرول آف لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا ، جس میں مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایل او سی پر رہنے والے افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں