اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارتی لڑکی مسکان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ میں بہادر لڑکی مسکان کی جرات کو سلام پیش کرتی ہوں، دعا کرتی ہوں اللہ سب کو اتنی ہمت دے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ افسوسناک واقعات ہو رہے ہیں، آر ایس ایس کا نفرت انگیز نظریہ مودی حکومت میں فروغ پایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، بھارتی عدالت اور حکومت آر ایس ایس کے زیر اثر ہے۔
Every Action has an equal Reaction!
Stand firm on what you believe in even if you are standing alone.#AllahuAkbar #HijabRow pic.twitter.com/69d7I7S1oO— Mushaal Hussein Mullick (@MushaalMullick) February 8, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر مانڈیا میں ایک کالج کے باہر زعفرانی اسکارف پہنے انتہا پسند جنونی ہندوؤں نے ایک برقع پوش لڑکی مسکان کو گھیر لیا تھا۔
مسکان ذرا بھی نہیں گھبرائیں اور ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کیا جس کے بعد ان کی تصاویر و ویڈیوز دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں اور انہیں جدوجہد اور مزاحمت کا استعارہ قرار دیا جانے لگا۔