جمعرات, جون 26, 2025
اشتہار

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، انہیں ملنی چاہئیں، مشاہد حسین

اشتہار

حیرت انگیز

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اسمبلی کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کی حمایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق ہیں اور انہیں ملنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نواز شریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا سب سے پہلے مطالبہ بھی میں نے ہی کیا۔ عام انتخابات کے بعد اب عام معافی دی جانی چاہیے۔

مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد پر کمیٹی میں رپورٹ پیش کی گئی، لاپتہ افراد کہیں کے بھی ہوں انہیں بازیاب کیا جائے، ایم کیو ایم کے 500 سے زائد افراد بازیاب ہو گئے، صرف 13 رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے باعث پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت اور مختلف انتخابی نشانات کے ساتھ الیکشن لڑا تھا۔

نتائج کے بعد مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے انکار کرتے ہوئے یہ نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کر دیں۔

سنی اتحاد کونسل نے اپنی حاصل کردہ جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے قانون کا دروازہ کھٹکٹا لیا ہے اور عدالتوں میں درخواستیں دائر کر دی ہیں جو زیر سماعت بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں