تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مشاہد حسین سید نے ن لیگ میں شمولیت اختیارکرلی

لاہور: مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ق کو خیر باد کہتے ہوئے دوبارہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پررائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر نوازشریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مریم نواز، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور سینیٹرپرویز رشید بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے مشاہد حسین سید کو واپس پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

مشاہد حسین سید نے نوازشریف کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت پرآمادگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کی جدوجہد میں مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہوں گے۔

اس موقع پرمشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، دفاع تعمیروترقی کے لیے نوازشریف نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ملک کی سلامتی، ملک کی سالمیت جمہوریت کی بالادستی سے مشروط ہیں۔

دوسری جانب مشاہد حسین سید کے ترجمان کے مطابق انہوں نے مسلم لیگ ق سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کرمسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کی تھی اور اسی جماعت سے منسلک تھے۔

مسلم لیگ ق نے گزشتہ سال دسمبر میں پارٹی کے نظم وضبط کی خلاف ورزی پرسینیٹرمشاہدحسین سید کو ایوان بالا میں پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ہٹا دیا تھا۔

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل انہیں مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -