ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فوادچوہدری نے مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے،معافی نہ مانگی تواجلاس نہیں چلنےدوں گا، مشاہداللہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ اجلاس میں وزیراطلاعات فوادچوہدری کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی گئی ، جس میں مشاہداللہ خان کا کہنا ہے  مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے، فوادچوہدری نےمعافی نہ مانگی تواجلاس نہیں چلنےدوں گا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وزیراطلاعات فوادچوہدری کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی گئی ، تحریک استحقاق مشاہداللہ خان کی جانب سے پیش کی گئی۔

مشاہداللہ خان کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات نے میرے اوپر جھوٹے الزامات لگائے، فواد چوہدری لگائے گئے الزامات ثابت کریں۔

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا معاملہ قومی اسمبلی کا ہے، تحریک استحقاق چیمبرمیں دیکھیں گے، قائدایوان شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ کی دل آزای ہوئی توتحریک استحقاق ان کاحق ہے۔

مشاہداللہ خان نے کہا فواد چوہدری نے معافی نہ مانگی تو اجلاس نہیں چلنے دوں گا۔

یاد رہے گذشتہ روز فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کہا تھا  اسٹیل مل، پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو تباہ کیا گیا، چمچوں کو اداروں میں بھرتی کیاگیا اور تنخواہیں پاکستان کےعوام دے رہے ہیں کہا جاتا ہے ناتجربہ کار لوگ آگئے، انہوں نے تیس سال میں ملک کا بیڑاغرق کردیا۔

مزید پڑھیں : مشاہد اللہ خان نے اپنے بھائی کو پی آئی اے میں اہم عہدوں پر فائز کرایا، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ ادوارمیں ملک کے خزانے کو لوٹا گیا، جس طرح پیسے مجرے میں لٹائے جاتے ہیں،  اگروزیراعظم میری بات مانیں توانھیں الٹالٹکاناچاہیے، ڈاکو کو ڈاکو نہ کہیں تو کیا کہیں، لوٹ مار کرنا پارلیمانی ہے لیکن ڈاکو کو ڈاکو کہنا غیر پارلیمانی ہے؟

وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ  خورشیدشاہ نے پی آئی اے میں اپنے دوستوں کو بھرتی کیا،  مشاہد اللہ خان  نے برمنگھم میں پی آئی اے اسٹیشن منیجر اپنا بھائی بھرتی کرایا، ان کے خاندان میں کوئی ایسا نہیں، جس کی سرکاری نوکری نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں