اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

آصف علی زرداری کا بلوچستان میں کردار جمہوریت کی خدمت نہیں، مشاہد اللہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے بلوچستان میں جو کردار ادا کیا اس سے مایوسی ہوئی،  اسے جمہوریت کی خدمت نہیں کہا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ 2 سال کام کیے، گزشتہ دور میں ہم نے پیپلز پارٹی کے 5 سال مکمل کرائے، آصف علی زرداری کا بلوچستان میں رول جمہوریت کی خدمت نہیں کہہ سکتے۔

پانامہ سازش تھی، نوازشریف کوسی پیک کی سزا دی گئی، مشاہد اللہ خان

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب بلوچستان کے لوگوں کو بکاؤ مال سمجھ رہے ہیں، آصف علی زرداری پیسے چلا کر پارلیمانی نظام کمزور کرنا چاہتے ہیں، وہ کھلے عام ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، ہم اس ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنا دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی اسٹریٹیجی پر غور کر رہے ہیں، سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، سینیٹ الیکشن کا شیڈول 2 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف ہی ہیں، مشاہد اللہ خان

ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے لیے سزائیں یا کیسز حیرت  کی بات نہیں، ماضی میں شریف خاندان مختلف سزائیں کاٹ چکا ہے، ہم نے اداروں کی مضبوطی کے لیے ہمیشہ پی پی کی حمایت کی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں