ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سب کو پتا ہے راؤ انوار کس کا خاص آدمی ہے، مشاہداللہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ سب کو پتا ہے راؤ انوار کس کا خاص آدمی ہے اور کس کے لیے کام کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہداللہ خان نے اے آر وائے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راؤ انوار کا غائب ہونا سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، سندھ حکومت نے صوبے میں کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے بڑے منصوبے کے فور میں آدھے پیسے نواز شریف نے دیے ہیں جبکہ گرین لائن منصوبہ بھی 60 فیصد مکمل ہوچکا ہے، نواز شریف کراچی آئیں یا نہ آئیں کام ان کے وژن کے مطابق ہورہا ہے۔

پانامہ سازش تھی، نوازشریف کوسی پیک کی سزا دی گئی، مشاہد اللہ خان

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں کہ وفاق فنڈز روکتا ہے، وزیر اعلی عوام کو دھوکہ نہ دیں، ہمیں سندھ حکومت کی طرح ہارس ٹریڈنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے ساتھ 2 سال کام کیے، گزشتہ دور میں ہم نے پیپلز پارٹی کے 5 سال مکمل کرائے، آصف علی زرداری کا بلوچستان میں رول جمہوریت کی خدمت نہیں کہا جاسکتا۔

یاد رہے چند روز قبل مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ  اگر یہ لوگ دھرنے نہ دیتے تو ملک مزید ترقی کرتا، کراچی کا کے فور منصوبہ آج مکمل ہو چکا ہوتا، کراچی کے ساتھ ظلم کا واویلا کرنے والوں نے خود اس شہر کے ساتھ ظلم کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں