اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں اور سندھ حالت گند میں ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں دانستہ طور پر پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے جس سے بدبودار پانی کے ذریعے تعفن پھیل رہا ہے اور کراچی میں عوام کو تکلیف پہنچائی جارہی ہے، خدارا اس مسئلے سے شہر یوں کی جان چھڑائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورایم کیوایم ایک دوسرے پرالزام تراشی کررہےہیں، معاملے کی تحقیقات کرواکرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے.
سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر ایم کیو ایم کے اراکین نے برہمی کا اظہار کیا،نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی میں گٹروں کےمعاملےپرایم کیوایم کانام کیوں لیا گیا؟جبکہ خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت گٹرکےمسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔