منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بینظیر کے قاتل بلاول کے آس پاس ہیں، مشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدرجنرل ریٹائرٖڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے بلاول تلاش کریں تو والدہ اورماموں کے قاتل آس پاس مل جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود نے قتل کرایا، تلاش کریں تو بلاول کو اپنی والدہ اورماموں کے قاتل آس پاس مل جائیں گے، ممکن ہے کہ آسف زرداری اور بیت اللہ کا آپس میں رابطہ ہو۔

سابق صدرکا کہنا تھا سب کو معلوم ہے بی بی کی شہادت سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا، پیپلزپارٹی والے بھی بے نظیرکی مبینہ وصیت کو درست نہیں مانتے۔

پرویزمشرفکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع اس وقت ملک کی ضرورت ہے لہذا جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع ملنی چاہیئے۔

سابق صدرنے کہا چوہدری نثارجھوٹ بول رہے ہیں، کبھی الطاف حسین کومارنے کی بات نہیں کی،ایم کیوایم کو بھارتی فنڈنگ کی کبھی اطلاع نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گڈ گورننس نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ با اختیار نیب ہم نے قائم کی کہ با اثر افراد کا احتساب کیا جاسکے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی لازمی ہونی چاہئے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں