اسلام آباد : پانامہ کیس سے پریشان وزیراعظم نے نا تجربہ کار شخص کو پی آئی اے سی ای او لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سی ای اوپی آئی اے کیلئے مشرف رسول کے نام کی منظوری دیدی، پی آئی اے سی ای اوکیلئے وزیراعظم کو تین نام بھیجے گئے تھے، جن میں سے وزیر اعظم نے مشرف رسول کو چن لیا اور ایوی ایشن ڈویژن کی سمری پردستخط کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف رسول کے پاس ہوا بازی کی صنعت کا کوئی تجربہ نہیں وہ ایم ایم بی ایس ڈاکٹر ہیں اور امریکی شہریت رکھتے ہیں، انہوں نے مختلف مشاورتی کمپنیوں میں ملازمت بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ مشرف رسول سے پہلے ہی پی آئی اے میں دو نا تجربے کار افسران چیف کمرشل آفیسر بلال منیر اور ضیا قادر کو بھاری معاوضے پر بھرتی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ایئر لائن سی ای او جرمن تھے اور انہیں کرپشن کے الزامات کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔