بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کرکے پاکستان کے لیجنڈ بیٹر یونس خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔
گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف 163 رنز کی اننگز کھیل کر بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12ویں سنچری اسکور کی، انہوں نے 38 سال کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
یونس خان نے سری لنکا کے خلاف 2015 میں 37 سال اور 216 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی۔
مشفیق الرحیم نے 38 برس اور 39 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی ہے، فہرست میں سچن ٹنڈولکر 37 برس کی عمر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے نے 2014 میں 37 برس 58 دن کی عمر میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ ایلن بارڈر نے 1992 میں سری لنکا کے خلاف 37 برس 43 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔