ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

مشفیق الرحیم نے اینجلو میتھیوز کا مذاق اڑا دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد اینجلو میتھیوز کا مذاق اڑا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

چٹاگرام  میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے اپنے نام کرلی، نجم الحسن شنٹو کو سیریز میں 168 رنز بنا کر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ رشاد حسین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 36 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

- Advertisement -

تاہم ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے ہوئے مشفیق الرحیم نے سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کا ’ٹائمڈ آؤٹ‘ پر ایک بار پھر مذاق اڑادیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم فوٹو سیشن کے لیے ٹرافی کے ہمراہ بیٹھی ہے اور مشفیق الرحیم مسکراتے ہوئے ہیلمٹ لے کر آگئے جسے دیکھ کر تمام کرکٹر قہقے لگانے لگ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹرز نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد گھڑی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کرکٹرز کا مذاق اڑایا تھا۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے تھے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا تھا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔

اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی تھی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائمڈ آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے تھے۔

ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں