تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دوران میچ مشفیق الرحیم آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی وکٹ کیپر مشفیق الرحیم دوران میچ آپے سے باہر ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی سینئر کرکٹر مشفیق الرحیم ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی کپ کے دوران نوجوان کھلاڑی پر چڑھ دوڑے ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مشفیق کے طرز عمل پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’مشفیق کیچ پکڑنے کے لیے بھاگے اتنے میں تھرڈ مین پر کھڑا نوجوان کھلاڑی بھی کیچ پکڑنے کے لیے ان کے درمیان آگیا ، مشفیق نے کیچ تو پکڑ لیا لیکن نوجوان کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے لیے آگے بڑھے اور اس پر غصہ کرتے ہوئے باتیں سنانے لگے۔

مشفیق کے اس رویے پر انہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑی ہونے کے باوجود نوجوان سے اس قسم کا رویہ اختیار کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

ایک اور صارف نے مشفیق الرحیم کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا یہ چھوٹو ہے۔‘

واضح رہے کہ ڈھاکا میں بنگابندھو ٹی ٹوینٹی کپ کھیلا جا رہا ہے اور دوران میچ مشفیق الرحیم کیچ پکڑنے کے باوجود نوجوان کھلاڑی پر غصے میں آئے۔

Comments

- Advertisement -