جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مشک کلیم کے ولیمے کی تصاویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی ماڈل مشک کلیم کے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

معروف ماڈل مشک کلیم 15 دسمبر کو نادر ضیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ان کی رخصتی 17 دسمبر کو ہوئی جبکہ ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں متعدد شوبز و فیشن کی شخصیات نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

- Advertisement -

مشک کلیم نے بھی ولیمے کی تقریب سے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس پر کئی شوبز و فیشن شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے مبارک باد کے کمنٹس کیے اور ان کی نئی زندگی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مشک کلیم اور نادر ضیا کی ولیمے کی تقریب کی تصاویر بھی متعدد شوبز پیجز پر شیئر کی گئی جب کہ ولیمے سے قبل ماڈل نے شوہر کے ہمراہ فوٹوشوٹ بھی کروایا۔

Mushk Kaleem

واضح رہے کہ ماڈل مشک کلیم نے انتہائی کم عمری میں 2009 سے ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہیں ماڈلنگ کی دنیا میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، ان کی عمر 27 سال ہے۔

Mushk Kaleem

مشک کلیم نے سال 2020 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی جیتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی وہ متعدد ایوارڈز اپنے نام کر چکی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mushk Kaleem (@mushkkaleem)

ان کا شمار ملک کی سپر ماڈلز میں ہوتا ہے اور وہ تقریبا تمام بڑے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام

—فوٹو: انسٹاگرام

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں