سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی چھوڑنے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
ملاکنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے دو ٹوک کہا کہ جماعت اسلامی چھوڑنےکا تصور بھی نہیں کر سکتا، جماعت اسلامی نہ چھوڑی ہے اور نہ چھوڑ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی دہشت گردی ہو رہی ہے اشرافیہ حکومت سےخیر کی توقع نہیں، ملک پر اشرافیہ قابض ہے جو اپنے مفادات کیلئے متحد ہے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا راج ہے، 10 جنوری کوعافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے امریکا جا رہا ہوں، امریکا میں 8 ہزار قیدیوں کو معافی دی گئی ہے عافیہ صدیقی کو بھی معافی دے کر رہا کیا جائے۔