اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لندن: مشتاق احمد نے لائیو ٹائم اچیومنٹ عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے منتخب کرلیا گیا، ایوارڈ وصول کرنے کے لیے قومی کرکٹر برطانیہ روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو ایشین ایوارڈز کے لیے منتخب کرلیا گیا، وہ اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے، ایشین ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کل لندن میں منعقد کی جائے گی۔

لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ضرور ہے مگر یہ سب کچھ پاکستان کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنا ایوارڈ بالخصوص ملک اور چاہنے والوں کے نام کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے: مشتاق احمد

یاد رہے کہ ایشین ایوارڈمختلف شعبہ ہائےزندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں کودیاجاتا ہے۔

مشتاق احمد کو کرکٹ کی دنیا میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے، قبل ازیں اسکواش چیمپئن اور پاکستانی اسٹار جہانگیر خان کو بھی ایشین ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

اس سے قبل مدر ٹریسا، کرکٹر سچن ٹنڈولکر،مرلی دھرن،مہندرا سنگھ دھونی،کمار سنگاکارا، اداکار عامر خان، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اے آر رحمان یش چوپڑا، انوپم کھیر،عرفان خان، جیکی چن، ڈاکٹر یونس سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی کئی شخصیات کو بھی گزشتہ 8 سال میں اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔

مشتاق احمد کے کرکٹ سفر پر مختصر نظر

مشتاق احمد 28 جون 1970 کو پیدا ہوئے، لیگ بریک باؤلر نے سن 1990 سے 2003 تک عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 185 اور ٹیسٹ 161 وکٹیں حاصل کیں۔

سن 1995 سے 1998 کے دوران وہ دنیائے کرکٹ میں کامیاب باؤلر کے طور پر ابھر کے سامنے آئے، اسی دوران انہوں نے سسیکس کلبز کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلی۔ مشتاق احمد 1992 میں بھی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں