لندن : برطانوی پاپ میوزک بینڈ ون ڈائریکشن نے پاکستانی نژاد سنگرزین ملک کی علیحدگی کے بعد پہلا گانا ریلیز کردیا۔
برطانوی پاپ میوزیکل گروپ ون ڈائریکشن نے پاکستانی نژاد سنگرزین ملک کی بینڈ سے علیحدگی کے بعد پہلا گانا ڈریگ می ڈاؤن ریلیز کردیا ہے, نئی ویڈیو میں ہیری سٹائل ،لیم پائن ،نائل ہوران اور لوئس ٹوملنسن خلا بازوں کے روپ میں ناسا کے خلائی اسٹیشن پر پر فارم کرتے نظر آتے ہیں۔
دوہزار دس میں بوائے بینڈ ون ڈائریکشن کا پہلا البم اپ آل نائٹ ریلیز ہوا، اس البم کی کاپیوں کی فروخت نے ریکارڈ قائم کیا پھر ٹیک می ہوم، مڈ نائٹ میموریز اور البم فور ریلیز ہوا اور اس کے ساتھ ہی پاپ بینڈ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ۔
بینڈ بوائے کی پانچواں البم رواں سال نومبر میں ریلیز ہوگا۔