اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایلون مسک نے اربوں ڈالر کے شیئرز فروخت کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کپمنی کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے 6.9 بلین ڈالرز کی مالیت کے شیئرز فروخت کردیے ہیں۔

بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ٹیسلا کمپنی کے شیئرز فروخت کرنے کا انکشاف ایس ای سی فائلنگز کی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس کی تصدیق ایلون مسک نے بھی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے 5 سے 9 اگست کے دوران 6.9 ارب ڈالرز کے حصص فروخت کیے ہیں، جس کی وجہ ان کی جانب سے کی گئی ممکنہ ٹوئٹر ڈیل ہے۔

ٹیسلا کے شیئرز اس لیے فروخت کیے ہیں کہ اگر وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے قانونی جنگ ہار گئے تو یہ فنڈز ممکنہ ٹوئٹر ڈیل کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے بیان میں دنیا کے امیر ترین شخص نے کہا کہ توقع تو ہے کہ ایسا نہیں ہوگا، مگر ٹوئٹر کے معاہدے کو مکمل کرنے پر مجبور کیا گیا اور کچھ شراکت دار آگے نہ آئے تو اس صورتحال میں ٹیسلا کے شیئرز کو ایمرجنسی میں بیچنا پڑسکتا ہے، اسی صورتحال سے بچنے کیلئے شیئرز کو اس وقت فروخت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے ٹوئٹر انتظامیہ کو دھوکہ باز قرار دے دیا

خیا ل رہے کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو خریدنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں وہ ٹوئٹر کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کے خلاف معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ ٹوئٹر کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے کی سماعت 17 اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں