جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو انٹرویو، قاتلانہ حملے کے مقام کے حوالے سے اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹں: ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے مقام پر دوبارہ جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ایکس پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں بٹلر جا کر دوبارہ جلسہ کروں گا۔

تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس گپ شپ میں دونوں نامور شخصیات نے ڈیموکریٹک حریف کملا ہیرس، یورپی یونین، چین، موسمیاتی تبدیلی، سنسر شپ اور مائگریشن کے بارے میں بات کی۔

- Advertisement -

ریپبلکن امیدوار ٹرمپ نے اسے اپنے لیے ایک اہم موقع سمجھا اور اپنے پسندیدہ موضوعات پر طویل گفتگو کی، اور وہ یہ دعویٰ دہراتے رہے کہ انھیں سیاسی انتقام کا شکار بنایا گیا ہے، دوسری طرف ایلون مسک نے کئی مرتبہ ٹرمپ کی حمایت کا اظہار کیا۔

دو ممالک نے ’مسیجنگ ایپ‘ پر پابندی لگا دی

اس انٹرویو کو تقریباً 1.2 ملین لوگ سن رہے تھے، ٹرمپ نے ایک موقع پر کہا کہ کملا ہیریس ’’بنیاد پرست بائیں بازو کی پاگل‘‘ خاتون ہیں اور ’’برنی سینڈرز سے بدتر‘‘ ہیں، ایلون مسک نے اس پر رد عمل میں کہا ’’اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ ملک کی خاطر الیکشن جیتیں۔‘‘

دوسری طرف کملا ہیرس کی انتخابی مہم کی انتظامیہ نے اس انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پوری مہم ہی ایلون مسک اور خود ان کے اپنے جیسے امیر لوگوں کی خدمت کا ذریعہ ہے، یہ جنونی امیر لوگ متوسط طبقے کو بیچ دیں گے، یہ لوگ 2024 میں بھی ایک لائیو اسٹریم کا سامنا نہیں کر سکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں